پتنگ بازی نے ایک نوجوان کی جان لے لی

کیپشن: File Photo
لاہور، فیروز والہ ( آئی این پی)جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی کے قریب گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان امتیاز مشتاق جاں بحق ہوگیا، دھاتی ڈور پھرنے سے اس کی شہ رگ کٹ گئی اور وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، اس دوران وہ ٹافیاں اور چپس کے پیکٹ بھی سڑک پر بکھر گئے جو وہ اپنے ایک کم عمر بیٹی سمیت 2 بچوں کے لیے لایا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ امتیاز مشتاق رانا ٹاو ن کا رہائشی تھا اور راوی روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں سے وہ ڈیوٹی مکمل کر کے موٹرسائیکل پر واپس اپنے گھر جا رہا تھا جس کے راستہ میں فیروز والا کے علاقہ میں شرطیں لگا کر پتنگوں کے پیچ ہو رہے تھے جہاں اچانک ایک پتنگ کے کٹ جانے سے اس کی دھاتی ڈور امتیاز مشتاق کے گلے کو چیر گئی متوفی کی لاش اس کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔