پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ملک نے کی۔ اینٹی کرپشن کے وکیل نے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ پرویز الہیٰ کے خلاف ثبوت موجود ہیں، تفتیش کیلئے ریمانڈ درکار ہے، 14 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

پرویز الہیٰ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، او ٹی ایس پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، امتحان کے نتائج کے بعد ان کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا گیا، میرٹ پر انٹرویو ہوئے، پاس ہونے والوں کو جوائننگ لیٹر دیا گیا، جو لوگ بھرتی ہوئے وہ ابھی تک کام کر رہے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو ان کو کام سے روک دیا جاتا۔ تمام ریکارڈ عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے بھجوایا گیا۔ جسمانی ریمانڈ کس ریکارڈ کی برآمدگی کیلئے مانگا جا رہا ہے۔ میرے مؤکل کے خلاف کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت مقدمے سے ڈسچارج کرے۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

قومی -