سرگودھا میں سم کارڈز فروخت کرنے والی لڑکی سے جنسی زیادتی

سرگودھا میں سم کارڈز فروخت کرنے والی لڑکی سے جنسی زیادتی
سرگودھا میں سم کارڈز فروخت کرنے والی لڑکی سے جنسی زیادتی
سورس: Representational Image

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع سرگودھا میں ایک موبائل فون کمپنی کے سم کارڈز فروخت کرنے والی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ واقعہ قصبہ میانی میں ہوا جہاں لڑکی کو اس کے ساتھی ورکر نے ہی جنسی بربریت کا نشانہ بناڈالا۔ 
لڑکی کی طرف سے اپنے ساتھی ورکر ابرار کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں لڑکی نے بتایا کہ وہ ملزم کے ساتھ گزشتہ 6ماہ سے کام کر رہی تھی، جس نے جمعرات کے روز اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔