خاتون اپنے 2 بچوں کو کار میں چھوڑ کر سٹور میں چوری کرنے گھسی تو پیچھے سے گاڑی میں آگ لگ گئی

خاتون اپنے 2 بچوں کو کار میں چھوڑ کر سٹور میں چوری کرنے گھسی تو پیچھے سے گاڑی ...
خاتون اپنے 2 بچوں کو کار میں چھوڑ کر سٹور میں چوری کرنے گھسی تو پیچھے سے گاڑی میں آگ لگ گئی
سورس: File

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کو کار میں چھوڑ کر سٹور میں چوری کرنے گئی تو پیچھے کار میں آگ لگ گئی۔ 24 سالہ ایلیسا مور  اوویڈو مال میں ڈیلارڈ کے ڈپارٹمنٹ سٹور کے باہر اپنی گاڑی کھڑی کرکے ایک شخص کے ساتھ اندر گئی اور چیزیں چرانا شروع کیں۔ جب وہ ایک گھنٹے بعد سٹور سے باہر نکلی تو اس نے دیکھا کہ اس کی کار پوری طرح سے آگ میں لپٹی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  اس نے مبینہ طور پر چوری شدہ سامان چھوڑ دیا اور مال سے باہر بھاگ گئی۔

فاکس نیوز کے مطابق اس دوران موقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو کار سے باہر نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس پر  بچوں کو نظر انداز کرنے اور آگ لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی تاہم اس میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -