خالصتان ریفرینڈم، سکھوں کی اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا

خالصتان ریفرینڈم، سکھوں کی اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا
خالصتان ریفرینڈم، سکھوں کی اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں ہونیوالے ریفرینڈم میں  سکھوں کی اکثریت نے خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی میں مقیم ہزاروں سکھوں نے انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرینڈم کمیشن کی جانب سے کرائی جانے والی ووٹنگ میں صبح 9 سے شام  تک ووٹ کاسٹ کیے،  31 ہزار سے زائد سکھوں نے  اپنی آزادی کےحق میں ووٹ دیکر  بھارت کےنام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کا پردہ چاک کردیا، ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے سکھ  خالصتان کے قیام کے حق  میں اور بھارت سے علیحٰدگی کے لیے پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔

بھارتی حکومت کے دباؤ پر سڈنی میں مقیم بھارتی کمیونٹی نے ریفرینڈم رکوانے کے لیےکوششیں کی تھیں لیکن آسٹریلوی حکومت نے پُرامن ریفرینڈم کے جمہوری عمل کو رکوانے سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ خالصتان کے قیام کے لیے آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا یہ تیسرا مرحلہ تھا اس سے قبل دیگر شہروں میلبورن اور برسبین میں بھی ریفرینڈم کا انعقاد ہوچکا ہے۔ میلبورن میں 50 ہزار اور برسبین میں 11 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ ڈالے تھے۔