یونان میں کیلے سے لدے کنٹینر میں ایسی چیز مل گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

یونان میں کیلے سے لدے کنٹینر میں ایسی چیز مل گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
یونان میں کیلے سے لدے کنٹینر میں ایسی چیز مل گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: wallpaperflare

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شمالی یونان میں پولیس نے لاطینی امریکہ سے بھیجے گئے کیلے سے لدے کنٹینرز میں چھپے ہوئے کوکین کے درجنوں پیکٹس  کو قبضے میں لے لیا ۔ پولیس نے Piraeus کی بندرگاہ پر دو مشتبہ کنٹینرز کو قبضے میں لیا ۔ ان میں  چھپائی گئی کوکین کی 100 'اینٹیں' برآمد ہوئیں، جن کا وزن 161 کلو تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ منشیات، جو یونان اور دیگر یورپی ممالک میں بیچی جانی تھی ، ان کی بلیک مارکیٹ میں قیمت  تقریباً 3.2 ملین یورو ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ کھیپ یونان کی جانب سے گزشتہ ماہ شمالی مقدونیہ کے حکام اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی کے ساتھ شروع کی گئی تحقیقات کے دوران پکڑی گئی۔ اس سے پہلے بھی  تھیسالونیکی کے ایک گودام میں کیلے کے کنٹینرز میں چھپائی گئی تقریباً 100 کلو کوکین ضبط کی گئی تھی ،  اس معاملے میں تقریباً 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔