پرویز الٰہی کو لاہور کی عدالت سے ریلیف مل گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔
لاہور کی عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعلیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر14 دن کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی گزشتہ روز گوجرانولہ کی عدالت میں کرپشن کے دو مقدمات سے بری ہوئے تھے ، جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کی کیس میں دوبارہ گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔