فحش ڈرامے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ شریعت سے متصادم ہے، جے یو آئی

فحش ڈرامے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ شریعت سے متصادم ہے، جے یو آئی
فحش ڈرامے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ شریعت سے متصادم ہے، جے یو آئی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام کاکہنا ہے کہ نجی ٹی وی پر پیش کیے جانیوالے فحش ڈرامے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ شریعت کے متصادم ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فحاشی و عریانی کو آرٹ سے تعبیر کرنا حیران کن ہے، فیصلے کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی ہے، نظرثانی اپیل جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ، آرٹ کے نام پر ملکی اقدار اور تشخص کو پامال نہیں کیا سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فحاشی و عریانی کی تعریف اسلام اور مشرقی اقدار کے حوالے سے بالکل واضح ہے، تعریف میں رد و بدل سے فحاشی و عریانی کا راستہ کھل جائے گا۔

مزید :

قومی -