سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں، رانا ثنا اللہ

سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں، رانا ثنا اللہ
سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں، رانا ثنا اللہ

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بتاتے ہوئے زبان لرزتی ہے، ملک کی خاطر جانیں قربان کرنیوالوں کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا  لیکن تحریک انصاف نے احتجاج کی آڑ میں یہ سب کچھ کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت جو بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ان لوگوں کو معاف کیا تو شہداء کے خاندانوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا دور حکومت تاریخ کا بدترین دور تھا ، اس دور میں تمام ترقیاتی منصوبے بند ہوگئے تھے لیکن مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالتے ہی ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

مزید :

قومی -