آئی پی ایل میں شاہین شاہ آفریدی میرا پہلا انتخاب ہوں گے، سابق آسٹریلوی کرکٹر

آئی پی ایل میں شاہین شاہ آفریدی میرا پہلا انتخاب ہوں گے، سابق آسٹریلوی کرکٹر
آئی پی ایل میں شاہین شاہ آفریدی میرا پہلا انتخاب ہوں گے، سابق آسٹریلوی کرکٹر

 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے بہترین قرار دیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے لیے پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی میرا پہلا انتخاب ہوں گے۔ ٹام موڈی نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان سمیت پاکستان کے پاس بہترین کرکٹرز ہیں۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کا جواب نہیں۔

مزید :

کھیل -