اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کو ہر لحاظ سے پسماندہ کرنا چاہتے ہیں،جہانگیر الحسن
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کو ہر لحاظ سے پسماندہ کرنا چاہتے ہیں دہشت گردی نے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دو چار کر رکھا ہے وسائل سے مالا مال پاکستان کی معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکی ہے عالم کفر پیغمبر اسلام کی عزت و عظمت اور ناموس پر مذموم حرکتوں سے ایمان والوں کے جذبات بُر ی طرح مجروح کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی و سماجی رہنما جہانگیر الحسن نے روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فدایان عقیدہ ختم نبوت اسلام کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کا لالچ دیکر گمراہ کیا جا رہا ہے لہٰذا نوجوان نسل کا ایمان بچانے کیلئے انہیں بہتر روزگار دیا جائے۔