شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر شدید تشویش ہے، آئی اے ای اے

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر شدید تشویش ہے، آئی اے ای اے

  

 ویانا(آن لائن)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے کہا ہے کہ انہیں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سنجیدہ نوعیت کی تشویش ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یوکیا امانو نے عالمی ایجنسی کے ویانا میں واقع مرکزی دفتر میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا معائنہ سن 2009 سے نہیں ہو پایا ہے۔ انہوں نے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا۔ کہ وہ عالمی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ یوکیا امانو کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کر سکنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -