جگ موہن ڈالمیا سے ملنے چیئرمین پی سی بی کل بھارت جائیں گے

جگ موہن ڈالمیا سے ملنے چیئرمین پی سی بی کل بھارت جائیں گے

  

 لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان (کل)جمعرات کوبھارت جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق شہریار خان بھارت میں بی سی سی آئی کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات کرینگے۔ چیرمین پی سی بی شہر یار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جگ موہن ڈالمیا سے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی اور سیریز پر بات ہوگی۔ جگ موہن ڈالمیا سے ماضی میں بھی اچھے تعلقات تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -