فلم ’’لو افیئر‘‘ میں ارجن رامپال کی جگہ علی فاضل کو کاسٹ کرلیا گیا

فلم ’’لو افیئر‘‘ میں ارجن رامپال کی جگہ علی فاضل کو کاسٹ کرلیا گیا

  

 ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ ہدایتکار سونی رازدان کی فلم ’’لو افیئر‘‘ میں ارجن رامپال کی جگہ علی فاضل کو کاسٹ کرلیا گیا۔ فلم میں کالکی کوئیجلن‘ گلشن دیوانیاح اور مونیکا ڈونگرا بھی کام کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نے کہا کہ فلم ’’لو افیئر‘‘ کیلئے ارجن رامپال کی جگہ مجھے کاسٹ کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے فلم کا سکرپٹ پڑھا اور پھر اپنے کردار کو کافی چیلنجنگ پاتے ہوئے فلم میں کام کی حامی بھرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم بہت ہی مختصر وقت میں تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں کالکی میری اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -