لاس اینجلس فلم’’ سنڈریلا ‘‘ کے ستاروں سے جگمگا اٹھا

لاس اینجلس فلم’’ سنڈریلا ‘‘ کے ستاروں سے جگمگا اٹھا

  

 لاس اینجلس (این این آئی)لاس اینجلس میں چھایا سنڈ ریلا کا جادو، جہاں فلم کی تشہیر کیلئے فلم کی کاسٹ پہنچی تو پرستاروں کا ہجوم لگ گیا۔کہانیوں سے نکل کر سنڈریلا لاس انجلس پہنچ گئی، سنڈریلا کی شاندارانٹری نیسب کو حیران کیا، فینٹسی فلم سنڈریلا کے ورلڈ پریمیئر کے موقع پر اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد بے تاب نظر آئی۔فلم کی کہانی ایلا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں اور سوتیلی بہنیں اس پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتی ہیں۔اچانک اس کی ملاقات ہوتی ہے مہربان پری سے جو ایلا کی دنیا بدل دیتی ہے، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور فلم 13 مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

مزید :

کلچر -