اعلیٰ سطحی 16رکنی تجارتی وفد آج آسٹریلیا کے13 روزہ دورے پر روانہ ہوگا

اعلیٰ سطحی 16رکنی تجارتی وفد آج آسٹریلیا کے13 روزہ دورے پر روانہ ہوگا

  

لاہور (کامرس رپورٹر) ایک اعلیٰ سطحی 16رکنی وفد آج (4مارچ)آسٹریلیا کے تیرہ روزہ دورے پر روانہ ہورہا ہے جس کا مقصد پاکستان اور آسٹریلیا کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید بہتر خطوط پر استوار کرنا اور پاکستان میں آسٹریلین سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی وفد کے نائب سربراہ ہونگے۔ اس اعلیٰ سطحیٰ تجارتی وفد میں توانائی، لیدر، پیکیجنگ، پلاسٹک، زراعت اور دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والے تجربہ کار تاجر شامل ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔ آسٹریلیا کے دورے کے دوران وفد آسٹریلین تاجروں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحیٰ ملاقاتیں کرے گا اور چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و تجارتی تنظیموں کے دفاتر کا دورہ بھی کرے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے امید ظاہر کی کہ تجارتی وفد کا دورہ آسٹریلیا بہت دور رس نتائج کا حامل ہوگا اور اس سے نہ صرف پاکستان اور آسٹریلین تاجر ایک دوسرے کے نزدیک آئیں گے بلکہ مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

مزید :

کامرس -