رواں سال 3 لاکھ 70 ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی

رواں سال 3 لاکھ 70 ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی

  

اسلام آباد(آئی این پی) رواں سال کھاد کی قلت پر قابو پانے کے لیے تین لاکھ ستر ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی، حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق رواں سال مقامی طلب پوری کرنے کے لیے یوریا کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپریل سے شروع ہونے والے ربیع سیزن میں کھاد کی طلب پوری کرنے کے لیے تین لاکھ ستر ہزار ٹن یوریا درآمد کی جائے گی، اس حوالے سے سمری جلد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔ رواں سال ملک میں کھاد کی طلب کا اندازہ تیس لاکھ ٹن ہے، جبکہ رواں سال کھاد کی مقامی پیداوار کا تخمینہ پچیس لاکھ ٹن ہے، اور گذشتہ سال ایک لاکھ چوہتر ہزار ٹن کھاد کا اسٹاک موجود ہے۔

مزید :

کامرس -