تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو اہمیت دیتا ہے ‘سفیر شیر علی ایس جانونوف

تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو اہمیت دیتا ہے ‘سفیر شیر علی ایس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ چاہتا ہے ، تاجکستان 2017تک پاکستان کو کاسا 1000معاہدے کے تحت بجلی کی فراہمی کوارزاں قیمت پر یقینی بنائے گا ، دونوں ممالک کے مابین ٹرانسپورٹیشن کے مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا تا کہ باہمی رسائی میں آسانی ہو، پاکستانی کاروباری برادری کو فعال ہونے کی ضرورت ہے تاجکستان میں پاکستانی کنو ، آم ،ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات میں وسیع مواقع موجو دہیں ،سفارتخانہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، ان خیالات کا اظہار تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس۔ جانونوف(Sherali S. Jononov) نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے دورے کے دوران صدر چیمبر سید اسد مشہدی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز، ارکان مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجو دتھے۔سفیر نے کہا کہ گوادر پورٹ کی تعمیر سے تاجکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی آسان ہو جائے گی اور دونو ں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا ، پاک تاجک بزنس فورم کیلئے وزارت تجارت کو درخواست بھجوائی ہوئی ہے امید ہے جلد مثبت جواب آئے گا ،2004کے بعد کسی پاکستانی فورم نے تاجکستان میں کسی نمائش کا انعقاد نہیں کیا ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان مواقعوں کو اجاگر کیا جائے، انہوں نے صدر چیمبر کو تاجکستان میں پاکستانی مصنوعات کے اسکوپ کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدر چیمبر سید اسد مشہدی نے کہا کہ کاسا 1000کی 2017میں تکمیل خوش آئند امر ہے ،دونوں ممالک کو توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے ،دونوں ممالک کا موجودہ تجارتی حجم 9ملین ڈالر ہے جو موجود پوٹینشل سے بہت کم ہے ،دونوں ممالک کی حکومتوں اور کاروباری برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تا کہ تجارتی روابط کو بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تاجکستان سڑک سے رسائی افغانستان کے ذریعے ہے جس میں مسائل کا سامنا ہے اور ائیر لنک بھی موئثر کیا جائے تا کہ کاروباری برادری کو سامان کی ترسیل میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صدر آر سی سی آئی نے راولپنڈی چیمبر کی طرف سے کاروباری برادری کے دوطرفہ روابط کے فروغ کے حوالے سے معزز مہمان کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور چیمبر کے وفد کو جلد تاجکستان روانہ کرنے کا عندیہ بھی دیا تا کہ تاجک کاروباری مارکیٹ میں موجود پوٹینشل کو مزید ایکسپلور کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -