انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنسوں کا انعقاد

انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنسوں کا انعقاد
انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنسوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پاکستان کے سرفہرست اداروں کے مالیاتی اور کاروباری ماہرین کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور مشاورت کے ذریعے ملکی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے کراچی اور اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے دو اجلاسوں کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس حوالے سے ایک ICAP چیف فنانشل آفیسرز کانفرنس پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں 17 مارچ کو منعقد ہو گی، جبکہ دوسرا اجلاس سرینا ہوٹل اسلام آباد میں 19 مارچ کو ہو گا۔ICAP کی PAIB کمیٹی کے چیئرمین اور چیف انٹرنل آڈیٹر K-Electric - خلیل اللہ شیخ نے کہاکہ چھ برس قبل ICAP کی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس ان بزنس (PAIB) کمیٹی نے کانفرنسوں کے اس سلسلے کا آغاز کیا، جس کے ذریعے مختلف صنعتی شعبوں میں موجود ICAP کے اراکین اور کاروباری ماہرین کے درمیان مختلف صنعتی مسائل پر تبادلہ خیال کروانے اور مالیاتی ترقی کیلئے حکمت عملی کی تجدید کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پیشہ ور افراد کو ان اجلاسوں کے دوران اعزازات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ CFO کانفرنس اور پروفیشنل ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریبات اب ICAP کی سالانہ سرگرمیوں میں نمایاں اہمیت کی حامل ہیں۔ خلیل اللہ شیخ نے مزید کہاکہ جدید دور کی کاروباری آزمائشوں میں کامیابی اور ترقی کیلئے تسلسل، خود انحصاری ، اعلی کارکردگی اور تبدیلی نہایت اہم عناصر ہیں۔ ICAP چیف فنانشل آفیسرز کانفرنس 2015 کا مرکزی مضمون Sustaining Excellence - Shifting Gears انہی عوامل پر مبنی ہے۔ ان اجلاسوں میں شرکاء سے خطاب کرنے کیلئے معروف کاروباری شخصیات او ر ممتاز ماہرین شامل ہوتے ہیں۔ ان ماہرین کی کاوشوں اور کامیابیوں سے متعلق معلومات اور راہنمائی سے ابھرتے ہوئے کاروباری قائدین کو بے حد فائدہ پہنچتا ہے۔ گفتگو اور اظہار کو پُر اثر بنانے اور با صلاحیت افراد کی شناخت کے حوالے سے اجلاس میں خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس سال کے اجلاسوں کو کامیاب بنانے اور بڑی تعداد میں شرکاء کو مدعو کرنے کیلئے سوشل میڈیا ، مثلاً فیس بک اور ٹوئیٹر کے ذریعے تشہیری مہم ، ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن بھی تخلیق کی گئی ہے۔ کانفرنس کو انٹر نیٹ پر براہ راست نشر کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، تاکہ ICAP کے اراکین اور بیرون ملک مقیم افراد بھی اجلاس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ICAP کے پریذیڈنٹ یعقوب ستار نے کہاکہ ہر سال ہم اپنے پیشہ ور ساتھیوں کیلئے یہ اہم اجلاس منعقد کرتے ہیں تاکہ وہ کاروبار میں ترقی کے نئے سنگ میل حاصل کر سکیں۔ ہم ان ارکان کی کامیابیوں پر انہیں اعزازات بھی پیش کرتے ہیں، تاکہ وہ مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کاروباری نتائج کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کی مجموعی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے رہیں۔ اس طرح کاروباری اداروں کے سربراہان سمیت ICAP کے اراکین کو بھی ملک کی صنعتی ترقی کے عمل کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔ 1961ء میں قائم ہونے والے ادارے - ICAP کے بنیادی عزائم میں پاکستان میں اکاؤنٹس اور آڈٹ کے شعبے کو فروغ دینا، اور اکاؤنٹس کے شعبے سے وابستہ افراد کی ترقی اور تربیت شامل ہیں۔ ادارے کے اراکین میں حکومتی اور نجی شعبے میں مختلف صنعتوں سے وابستہ اکاؤنٹنٹس شامل ہیں۔ اب تک اس ادارے کے ذریعے تربیت حاصل کرنے والے افراد اور اراکین کی تعداد 7000 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ تربیت یافتہ افراد آج دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ قابلیت ، دیانت اور قانونی آگاہی کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔

مزید :

کامرس -