لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر79کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 8کمپنیوں کے حصص میں اضافہ16کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس5.14پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5863.61پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل8لاکھ 50ہزار 200حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز8لاکھ 3ہزار حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے2لاکھ18ہزا رحصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے1لاکھ45ہزا رحصص۔ جبکہ عسکری بنک لمیٹڈ کے1لاکھ17 ہزار حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ بنک الفلاح لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت1.56روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو فوڈزلمیٹڈکے حصص میں ہوئی جن کی قیمت5.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -