مسلم لیگ (ن)کا ٹریڈرزونگ کو منظم کرنیکا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)کا ٹریڈرزونگ کو منظم کرنیکا فیصلہ

  

لاہور ( اسد اقبال ) مسلم لیگ (ن) نے صو بائی دارالحکو مت سمیت پنجا ب بھر میں اپنی جما عت کے ٹر یڈرز ونگ کو بھر پور اور جدید انداز میں منظم کر نے کے لیے حکمت عملی وضح کر دی ہے اور ایو ان وزیر اعلی میں مسلم لیگ ( ن)تا جر ونگ کا با قاعدہ دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایو ان وزیر اعلی میں مسلم لیگ( ن) کے مر کزی رہنماء حمزہ شہباز شر یف سے مسلم لیگ( ن) تاجر ونگ پنجاب کے سر پر ست اعلی انجم محمو د بٹ ، چیئر مین لا ہور عر فان اقبال شیخ اور صدر لاہور ناصر سعید و نائب صدر سلیم بٹ نے ملا قا ت کی ۔ جس میں مسلم لیگ( ن) تاجر ونگ کوفعال بنا نے اور منظم کر نے کے لیے سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں نے سب سے پہلے لاہور کے تاجروں کے در پیش مسائل کے حل کے لیے گزارشات پیش کیں کیو نکہ( ن) لیگ تاجر ونگ کی بنیاد کو لاہور میں مضبوط بنانے پر اکتفا کیا گیا تاکہ لاہور میں موجو د دیگر تاجر تنظیمو ں کے سامنے اپنی کارکر دگی کو شو آف بھی کیا جا سکے اور اس امر کے لیے حمز ہ شہباز شریف نے مسلم لیگ( ن) تاجر ونگ کا دفتر ایو ان وزیر اعلی میں قائم کر دیا ہے جہاں پر باقاعدہ شکایات سیل اور تاجر فلاح و تر قی کے لیے کاؤ نٹر بھی قائم کیا جائے گا ۔بتا یا گیا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ( ن) تاجر ونگ کے چار زونز قائم کیے جائیں گے اور ہر زون کا اپنا صدر ہو گا جو ملحقہ مارکیٹو ں اور تاجروں کو در پیش مسائل کرنے میں کلید ی کر دار ادا کر ے گا ۔ واضح رہے کہ ہر زون کے صدر کا انتخاب کارکر دگی کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ تاجروں کے مسائل فی الفور حل کر نے کے لیے ایوان وزیر اعلی سے تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے سر کاری محکمو ں کے اعلی افسران کو سرکلر بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ تاجروں اور محکموں کے مابین لائیزن کو فروغ مل سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مر حلے کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مسلم لیگ (ن )تاجر ونگ کو فعال بنا نے کے لیے تنظیم سازی کی جائے گی ۔\"پاکستان \" سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور تاجر برادری کی ہر دلعزیز شخصیت میاں حمزہ شہباز شریف نے لاہور کے تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ طور پر حکمت عملی وضح کر تے ہو ئے ایوان وزیر اعلی ہاؤس میں تاجر ونگ کا دفتر قائم کر نے کا اعلا ن کر دیا ہے جس پر تاجر برادری حمزہ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کر تی ہے ۔ کیو نکہ اب تاجروں کے مسائل فی الفور اور بر وقت ہو نگے ، چھو ٹی مارکیٹو ں اور بازاروں کے تاجروں کے مسائل سب سے زیادہ ہیں جس کے حل اورپارٹی ونگ کو مضبوط بنا نے کے لیے دورے کیے جائیں گے انھو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تا جر ونگ کو بھر پور انداز میں چلا نے کے لے جلد لاہور میں تمام مارکیٹو ں کے تاجروں کا کنو نشن بھی بلا یا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -