پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن گرانفروشی پر67چالان
لاہور ( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 657مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر67 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 95,800 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 11افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر18افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے07افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔