فوڈ اتھارٹی کے مختلف مقامات پر چھاپے ناقص انتظامات پر بیکریوں،دکانوں کو جرمانے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روز ضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے کئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق شالیمار لنک روڈ پر واقع پیزا ہارٹ اور ڈیسنٹ فوڈز جبکہ کالج روڈ پر واقع رائل گرل کو ناقص تیل استعمال کرنے کی بنا پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ناقص تیل کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں بادامی باغ میں واقع ثنا بیکری کو بیکری مصنوعات کی تیاری میں حفظان صحت کے ناکافی انتظامات اور مون مارکیٹ گلشن راوی میں واقع میراج پیلس کو صفائی کے ناکافی انتظامات کی بنا پر جرمانہ عائد کیاگیا۔مزید براں ساندہ روڈ پر واقع مختلف پان کی دکانوں سے برآمد ہونے والے ذائدالمیعاد مشروبات کو موقع پر ضائع کر دیا گیا اور دکان مالکان کو نوٹس دیے گئے۔