حکمران نابینا افراد کے جائز مطالبات نہ تسلیم کر کے سے جانے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں، سعدیہ سہیل
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے نابینا افراد کے جائز مطالبات مسلسل لٹکانے پر حکومتی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عقل کے اندھے حکمران نابینا افراد سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں، حکمرانوں کے جب ذاتی مفادات کا معاملہ ہو تو فوراً اسمبلیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیتے ہیں جبکہ مجبوروں، مزدوروں کے بنیادی حقوق کے معاملات کو مہینوں اور سالوں لٹکایا جاتا ہے میڈیا کے خوف سے اس بار حکمرانوں نے دل پر پتھر رکھ کر نابینا افراد پر ڈنڈے نہیں برسائے لیکن اُن کے جائز مطالبات ماننے کو تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کیساتھ اظہار یکجہتی میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نام پر پنجاب کے نام نہاد ترجمانوں نے نابینا افراد کو یرغمال بنایا۔