آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، فیصل ملک

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، فیصل ملک

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری انجینئر فیصل ملک نے کہاہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شروع کے گئے آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب دہشتگردوں کو پسپائی کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پرکارکنوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ2015ء ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہو گا اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کی جنگ میں ساتھ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -