کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں،اعجاز ہاشمی

کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں،اعجاز ہاشمی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بے سود اور ناکام رہیں گے۔خطے میں امن کے لئے آلو پیاز ٹماٹر اور بکرا ڈپلومیسی سے باہر آکر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ ایک بیان میں پیراعجاز ہاشمی نے کہا کہ ہندوستان 1947ء سے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کرکے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبائے ہوئے ہے۔ مگر بے حس عالمی ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

۔

۔

۔

۔

مسلم ممالک کی تنظیموں نے مسلمانوں کے اجتماعی مسائل کی طرح کشمیر سے بھی کنارہ کشی ہی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ریاستی جبر سے دبا نہیں سکتا۔ اس لئے خود بھارت کے لئے مناسب ہوگا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع دے تاکہ وہ پاکستان یا بھارت کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -