ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں،رجسٹریشن برانچوں میں کام ٹھپ،سائل خوار

ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں،رجسٹریشن برانچوں میں کام ٹھپ،سائل خوار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ مال ریونیو کے افسران سمیت اہلکاروں تحصیلداروں پٹواریوں کی بھی ڈیوٹیاں لگاتے ہوئے انہیں روزانہ فوٹریس سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ذرائع نے بتایا کہ شہر کے تمام ٹاؤنز کی رجسٹریشن برانچوں کے اہلکاروں سب رجسٹرارز تحصیلداروں سمیت دیگر اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگنے کی وجہ سے رجسٹریشن برانچوں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اورشہریوں سمیت وکلاء اسٹام فروشوں کی بڑی تعداد دفاتر میں چکر لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن دفاتر میں عملے کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مایوس لوٹنا پڑتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -