ہارس اینڈ کیٹل شو کے لئے 11مقامات سے فرس شٹل بس سروس چلائی جائے گی

ہارس اینڈ کیٹل شو کے لئے 11مقامات سے فرس شٹل بس سروس چلائی جائے گی

  

لاہور (پ ر) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی مدد اور سہولت کے لئے ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کرنے والوں کے لئے شہر کے گیارہ مختلف مقامات سے فری شٹل بس سروس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ان مخصوص مقامات پر شہریوں کے لئے پارکنگ کے بھی بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ بہاراں کے سلسلے میں فورٹریس سٹیڈیم میں5تا8مارچ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس شو میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کی تفریح کے لئے صبح اور شام کے اوقات میں رنگارنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ عوام کی گہری دلچسپی اور خاصی تعداد میں متوقع شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر سے گیارہ مختلف مقامات آزادی چوک، قرطبہ چوک،کلمہ چوک، قینچی، سٹی بس ٹرمینل، سکندریہ کالونی، ٹھوکر نیاز بیگ براستہ ایکسپو سنٹر، سکیم موڑ، چونگی دوگیج،جلو موڑ، شالیمار چوک ، نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ پر فری شٹل بس سروس مہیا کی گئی ہے جو شہریوں کو فورٹریس سٹیڈیم تک پک اینڈ ڈراپ کرے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ اس موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہہری کسی بھی تجویز یا معلومات کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن لینڈ لائن سے 0423-1915 اور موبائل فون سے1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -