وزیر اعلیٰ بھاٹی گیٹ کا نام تبدیل کر کے علی ہجویریؒ چوک رکھیں،خواجہ ندیم سعید

وزیر اعلیٰ بھاٹی گیٹ کا نام تبدیل کر کے علی ہجویریؒ چوک رکھیں،خواجہ ندیم سعید

  

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ بھاٹی گیٹ کا نام تبدیل کرکے علی ہجویری ؒ چوک رکھنے کے احکامات صادر کریں۔ ایک بیان میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے مرکزی رہنما خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ اس قدر اہم علاقے کا بے معنی نام تبدیل کرکے علی ہجویری ؒ چوک رکھنے سے ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ بہت بڑی ہستی ہیں لہذا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھاٹی گیٹ کو ان کے نام سے منسوب کریں

بلکہ بے معنی نام والے تمام علاقوں کے نام تبدیل کیے جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -