حجاز ہسپتال کے تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے

حجاز ہسپتال کے تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے

  

لاہور (پ ر) غریب اور مستحق مریضوں کی علاج گاہ حجاز ہسپتال کی جنرل باڈی کا اجلاس فضل حفیظ آڈیٹوریم میں ہوا جس میں تمام عہدیدار سال 2015-16ء کیلئے بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ اجلاس ہسپتال کے بانی حاجی انعام الٰہی کی صدارت میں ہوا جس میں جسٹس(ر) منظور حسین سیال کو سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا جبکہ دیگر کامیاب عہدیداروں میں بیگم تسنیم فردوس وحید چیئرپرسن، عبدالرؤف شہزادہ وائس چیئرمین، سہیل اقبال صدر، شیخ عظیم پاشا سینئر نائب صدر، نائب صدور شیخ عطاء الرحمن، میاں آصف وحید، نسرین حنیف، جنرل سیکرٹری پروفیسر امجد رؤف، فنانس سیکرٹری ثاقب آفتاب، جائنٹ سیکرٹری خالدہ بزدار جبکہ مسرت عبدالقیوم سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہو گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -