معیار پر پور ا اترنے والے ہومیو پیتھک کلینکس کو لائسنس جاری کئے جائیں گے

معیار پر پور ا اترنے والے ہومیو پیتھک کلینکس کو لائسنس جاری کئے جائیں گے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ہومیو پیتھی سے منسلک اداروں میں معیارات (MSDS) کے اطلاق کے لئے سرگرمِ عمل ہے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر مشاورتی عمل کے ذریعے ہومیوپیتھک کلینکس کے لئے MSDS مرتب کیے گئے ہیں جو حکومتِ پنجاب کی باقاعدہ منظوری کے بعد تمام ہومیوپیتھک کلینکس پر لاگو ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ہومیوپیتھی کے ماہرین پر مشتمل معائینہ ٹیموں کی تربیت کا کام شروع کر دیا ہے، کمیشن کی جانب سے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو اپنے کلینکس میں معیارات کے نفاذکو یقینی بنانے کے لئے تربیت بھی دی جائے گی۔ جس کے بعد پی ایچ سی کی معائنہ ٹیمیں معیارات کی جانچ کے لیے ان ہومیوپیتھک کلینکس کی انسپکشن کریں گی اور معیار پر پورا اترنے والے کلینکس کو لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔ کسی بھی ریگولیٹری ادارے کی جانب سے ہومیوپیتھک کلینکس میں معیارات کے نفاذ کی یہ پہلی کاوش ہے جسے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس ضمن میں گجرانوالہ اور لاہور میں منعقد ہ تقریبات میں ڈائریکٹر ہومیوپیتھی پنجاب ڈاکٹر جمیل اختر غوری نے ہومیوپیتھی علاج کی سہولیات کے معیار کی بہتری کے لیے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -