اکنامک زون کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، اللہ رکھا

اکنامک زون کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، اللہ رکھا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی، معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں اور معروف بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے فی الالفور ضروری کام شروع کیا جارہا۔ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے حکومت پنجاب عوام کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے بے روزگاری کے خاتمہ سے جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی صنعتی ترقی کے لئے توانائی کے بحران کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

جس پر کئی حوالوں سے کام جاری ہے اور قائد اعظم پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -