چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا نارووال لاء کالجز کا اچانک دورہ

چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا نارووال لاء کالجز کا اچانک ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا انتظار احمد نے نارووال میں لاء کالجز کا اچانک دورہ کیا اور لاء کالجز میں طلباء کو دی جانے والی سہولیات اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاء ایجوکیشن محمد مدثر چودھری ،ارشاد گجر سمیت دیگر وکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے رانا انتظار احمد نے نارووال میں واقع لاء کالجز کی چیکنگ کی اور ان کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے طلباء سے خطاب بھی کیا انہوں نے کہا کہ لاء کے طلباء ہمارا اثاثہ ہیں ان کی بہتر تربیت سے ہی اس شعبہ میں اچھے اور پروفیشنل لوگ آئیں گے انہوں نے لاء کالجز کی انتظامیہ کو واضح کیا کہ تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -