دھوکہ سے جائیداد فروخت کرنے پر 8افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

دھوکہ سے جائیداد فروخت کرنے پر 8افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار) دھوکہ دہی سے جائیداد فروخت کرنے اور سنگین نتائج دھمکیاں دینے پرشہری کی جانب سے 8افراد کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے ایس ایچ او تھانہ سندر کو قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں درخواستگزار محمد ارشاد نے اپنے وکیل مدثر چودھری کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سائل کی جائیداد کا ایک کیس سول کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن اس کے باوجود اسلم، مشتاق ،محمد ارشد اور دیگر 5نامعلوم افراد نے اسے دھوکہ دہی سے سب رجسٹرار سے رجسٹری حاصل کرکے اسے فروخت کردیا ہے جس پر اس نے متعلقہ تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست دائر کی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کردیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے گزشتہ روز متعلقہ ایس ایچ او کو قانون کے مطابق کارراوئی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -