قوم کو گنبد خضریٰ کی طرفمتوجہ کر کے دہشتگردی ختم کی کا سکتی ہے،اشرفجلالی

قوم کو گنبد خضریٰ کی طرفمتوجہ کر کے دہشتگردی ختم کی کا سکتی ہے،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرفآصف جلالی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خامہ قوم کو گنبد خضری کی طرفمتوجہ کرنے ہی سے کیا جا سکتا ہے ۔بھارتی فوج کی پاکستان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے بھارت کاجارحانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ،پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ،بھارت طاقت کے زور پر مسئلہ کشمیر کو نہیں دبا سکتا




،ان خیالات کااظہار انہوں نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر ہو نے والی مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات بے سود ہیں ،بھارت دہشتگردوں کو پرموٹ کرتا ہے بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سپورٹ کرنا بند کردے ،اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا نوٹس لیں ،بھارت عالمی قوانین کی کھل کر خلافورزی کررہا ہے۔



اس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان اور عالمی طاقتیں اقدامات کریں ۔اس موقع پر مولانا محمد عبدالکریم جلالی ،مولانامحمد صدیق مصحفی جلالی ،مولانا محمد طاہر نواز مولانا محمد فیاض قادری ،مولانا قاری فرمان علی جلالی ،مولانا محمد مرتضیٰ علی ہاشمی اور دیگر انتظامی کمیٹیوں کے نگران بھی موجودتھے۔