تحریک انصافلاہور کا اجلاس،9مارچ کو عمران خان کے شاندار استقبال کا فیصلہ

تحریک انصافلاہور کا اجلاس،9مارچ کو عمران خان کے شاندار استقبال کا فیصلہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع لاہور کی تنظیم کی طرف سے 9مارچ کو لاہور آمد پر پارٹی کارکنوں کی طر ف سے عمران خان کا شاندار انداز میں استقبال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس میں عمران ٹائیگر و ٹائیگرس فور س شعبہ خواتین ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ،ٹاؤنز کی تنظیمیں اور پارٹی کے مختلف شعبہ جات بھر پور نمائندگی کریں گے ۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کے مطابق زندہ دلان لاہور اپنے قومی ہیرو کو روایتی اندا ز میں خوش آمدید کہیں گے جو اپنی زندگی کے نئے سفر کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آرہے ہیں

۔

۔

اس سلسلے میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداران شعیب صدیقی ،میاں حامد معراج ،جمشید اقبال چیمہ ،سردار کامل عمر ،ظہیر عباس کھوکھر ،خالد گجر ،مہر واجد عظیم ،میاں یامین ٹیپو ،فرخ جاوید مون ،شیخ عامر اور شعبہ خواتین سے ڈاکٹر زرقا ،عائشہ خالد ،مسر ت جمشید چیمہ اور سارہ احمد نے سرکت کی جبکہ سید راشد ریاض اور ثانیہ کامران نے عمران ٹائیگر و ٹائیگرس فور س اور گلریز اقبال نے آئی ایس ایف کی نمائندگی کی ۔دریں اثناء پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضلع لاہور کیلئے پارٹی عہدیدران پرمشتمل \"ورکنگ گروپ\" تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو حلقہ بندیوں ،الیکشن تیاریوں اور پارٹی امیدواران سمیت اہم امور کیلئے اپنی سفارشات تیار کرے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -