حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی، شیر خوار بچی ماں کے حوالے

حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی، شیر خوار بچی ماں کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید اقبال نے حبس بے جا کی درخواست پر 2سالہ شیر خوار بچی کو باپ سے برآمد کروا کر ماں کے حوالے کردیا ۔عدالت میں کومل بی بی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ نشتر کالونی کے رہائشی سائلہ کے شوہر ظفر اقبال نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے اور اس زبردستی اسکی کمسن سالہ بیٹی علیشباہ کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ اسے بیٹی سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ۔عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی نے بچی کوگزشتہ روز عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچی کودرخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -