موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، عبد الرشید قریشی

موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، عبد الرشید قریشی

  

لاہور(پ ر)عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی، محبوب احمد چودھری ایڈووکیٹ، این اے بٹ ایڈووکیٹ، امتیاز رشید قریشی، یاور مقبول ملک ایڈووکیٹ، عذیر چغتائی ایڈووکیٹ، منظور علی بھٹی، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، ایس ایم زمان، راشد اعوا ایڈووکیٹ کوئٹہ، پیر محمد اشرف قریشی صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن، اظہار الحق طور ایڈووکیٹ اوکاڑہ، عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ بہاولنگر، میاں عطاء الرحمن ایڈووکیٹ، حکیم محمد سعید، میاں عبدالستار نجم سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سرفراز لطیف ایڈووکیٹ، امجد علی ملہی ایڈووکیٹ، میاں شوکت علی ایڈووکیٹ، محمد اشرف ایڈووکیٹ، نبیلہ منظور جعفری ایڈووکیٹ،جلیل احمد خان اوٹھی ایڈووکیٹ،بشیر احمد خان خوشاب، سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ،خالد ہاشمی ایڈووکیٹ اور متعدد وکلاء نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، امن و امان ناکام ہو چکا ہے، کرپشن عام ہو چکی ہے، اسمبلیوں کے ممبران نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ بیرون ملک پاکستان کی ساکھ بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -