نابینا افراد کا حق کے لئے سڑکوں پر آنا ایک المیہ ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ

نابینا افراد کا حق کے لئے سڑکوں پر آنا ایک المیہ ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ، میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن، صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورپنجاب راناظفر اللہ خاں، شیخ طلال امجد ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورصدر ٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آنکھیں نابیناؤں کے آنسو دیکھنے اوران کے ہاتھ اشک شوئی کرنے سے قاصر ہیں ۔حکمرانوں کے پاس بصیرت ہے مگربصارت نہیں،وہ ڈیلیور نہیں کرسکتے۔نابینا افراد کاشاہراہوں پرآنااوران کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پردھرنا قومی المیہ ہے ۔ خداراحکمران نابیناؤں کوتوبخش دیں کیونکہ مظلوم کی بددعاسے توعرش بھی ہل جاتا ہے پھرتخت لاہور کس طرح محفوظ رہے گا ۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -