چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، عرفان دولتانہ

چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، عرفان دولتانہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے چین کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ،شہد سے میٹھی،فولاد سے زیادہ مضبوط اور سمندر سے زیادہ گہری ہے چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین دوستی کے مضبوط رشتے سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکے ہیں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور دونوں ملکو ں کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و معاشی تعلقات کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا، سال2015ء کو پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے آغاز کے طور پر منایا جا رہا ہے جس سے بلاشبہ پاکستان اورچین کی دوستی نئے دور میں داخل ہوگی۔ چین نے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر کے معاہدے کئے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے مابین معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ چین نے محنت اور جدوجہد کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی ہیں اورچین دنیا کی ایک بہت بڑی معاشی قوت بن چکاہے۔

۔

۔

۔

اقوام عالم کیلئے چین کی تیزرفتار ترقی ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -