حکومت فوری طور پر نابینا افراد کے مطالبات پورے کرئے، میاں محمود الرشید

حکومت فوری طور پر نابینا افراد کے مطالبات پورے کرئے، میاں محمود الرشید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید کی اظہا ر یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کے احاطے اور مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاجی دھر نے میں شر کت ‘نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری کیلئے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کرنے اور آئندہ بھی نابینا افراد کے احتجاج میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کروا دی منگل کے روز اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نابینا افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں آئے جہاں پر پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں میں نابینا افراد کے دھرنے میں بھی شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نابینا افراد کے مطالبات کو پورا کرے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اورصوبے میں حکومت نام کی کہیں کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ۔

انہوں نے کہاکہ کبھی ڈاکٹر ، کبھی پیرامیڈیکل اسٹاف کبھی لیڈی ہیلتھ ورکرزاور کبھی ایپکا ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور اب حکومت نے نابینا افراد سے بھی کئے جانے والے وعدے کو پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے بے چارے سڑکوں پر آ کر احتجاج کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نابینا افراد کوئی دہشت گرد نہیں کہ ان کیلئے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے جائیں میں عمران خان کی ہدایت پر یہاں پہنچا ہوں اور جہاں بھی نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے میں ان کا بھر پور ساتھ دوں گا اور تحریک انصاف بھی انہیں کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -