لٹن روڈ ، کوڑا پھینکے پر ہمسایوں میں لڑائی،ایک شخص زخمی ہوگیا
لاہور(کرائم سیل) لٹن روڈ کے علاقہ میں کوڑا پھینکے پر ہمسایوں کے مابین لڑائی،ایک شخص زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نمائندہ \"پاکستان \"سے گفتگو کرتے ہوئے محمد احسان اور محمد صلی نے بتایا کہ ان کا بھائی رحمت لٹن روڈ کے علاقہ مولا بخش روڈ کا رہائشی ہے۔ گزشتہ روز وہ گلی میں واقع خالی پلاٹ میں گھر کا کوڑا پھینک رہا تھا کہ اس کے سامنے والے ہمسائے محمد عرفان نے اس کو کوڑا پھینکے سے روکا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔محمد عرفان نے طیش میں آ کر رحمت کے سر میں اینٹ مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ہم تھانے آئے ہیں اور پولیس اہلکار ہم سے مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔عرفان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔