راوی روڈ ،مو ٹر سائیکل مکینک کی 7سالہ بیٹی پرُ ا سرار طور پر لا پتہ

راوی روڈ ،مو ٹر سائیکل مکینک کی 7سالہ بیٹی پرُ ا سرار طور پر لا پتہ

  

لاہور(کر ائم سیل) راوی روڈ کے علاقہ میں مو ٹر سائیکل مکینک کی 7سالہ بیٹی پر سرار طور پر لا پتہ ہو گئی ۔پولیس کو بھی تحریری درخواست دی ہے لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا ۔تفصیلا ت کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ شمس پورہ کے رہائشی عامر کی بیٹی مو نیرہ گھر کے قریب واقع اپنے والد کی دکان پر جارہی تھی کہ لا پتہ ہو گئی ۔لڑکی کے والد عامر اور چچا یونس نے روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہماری بچی ذہنی طور پر بھی کمزورہے تا ہم وہ عرصہ تین چار سال سے دکان پر آجا رہی ہے، پتہ نہیں اس کو کس نے اغواکر لیا ہے،ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ بچی کو با ز یا ب کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -