گھریلو ملازمہ کو مالک نے تشدد اور بد اخلا قی کا نشا نہ بنا ڈالا
لا ہور (کرا ئم سیل ) صو با ئی دا را لحکومت میں ایک اور گھریلو ملازمہ مالک کے تشدد او مبینہ بد اخلا قی کاشکار ہو گئی، پولیس نے مقد مہ در ج کر نے سے انکا ر کر د یا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شما لی چھا ؤ نی کی 18سا لہ شکیلہ بی بی صفدر نا می ٹھیکیدارکے گھر ملا زمہ تھی ۔متا ثر ہ لڑ کی کے مطا بق گھر کے ما لک صفدر نے اس پر تشد د کیا اور مبینہ طور پربد اخلا قی کا نشانہ بنا ڈالا ، وہ دا درسی کے لئے تھا نہ شما لی چھاؤ نی پہنچی تو پولیس نے اس کی درخواست پر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ مظلوم شکیلہ بی بی نے اعلیٰ حکا م سے اپیل کی ہے کہ صفدر نے اس کی زندگی تباہ کر دی اور اب ایس ایچ او بھی مقد مہ در ج نہیں کر ر ہا ہے، صفدر کے خلا ف مقد مہ در ج کیا جا ئے اور اسے انصا ف دلوا یا جا ئے ۔