جھگڑے کی رنجش پر نوجوان کے خلاف اغو کی درخواست دیدی گئی
لاہور(کر ائم سیل) ریس کو رس کے علاقہ میں جھگڑا کر نے کی رنجش پر مخالفین نے مدعی پارٹی کے نوجوان کے خلاف لڑکی کے اغوا کی درخواست دے دی۔پولیس نے انو یسٹی گیشن کے لیے دونوں پارٹیوں کو تھانے میں طلب کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ریس کو رس کی رہائشی پر وین نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے بیٹے احسان کا اسماعیل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل جھگڑا ہوا تھا جس کی بنا پرا سماعیل نے اپنی بیٹی کے اغوا کی درخواست میرے بیٹے کے خلاف دے دی ہے جبکہ اس کی بیٹی نے گھر سے بھاگ کر کسی اور سے لو میرج کر وائی ہے ۔ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔