ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کیلئے فری شٹل بس سروس شروع

ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کیلئے فری شٹل بس سروس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی مدد او رسہولت کیلئے ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کرنے والوں کیلئے شہر کے 11مختلف مقامات سے فری شٹل بس سروس فراہم کی جار ہی ہے جبکہ ان مخصوص مقامات پر شہریوں کیلئے پارکنگ کے بھی بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ بہاراں کے سلسلہ میں فورٹریس سٹیڈیم میں 5 تا 8مارچ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس شو میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کی تفریح کیلئے صبح اور شام کے اوقات میں رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ عوام کی گہری دلچسپی اور خاصی تعداد میں متوقع شرکت کو مدِنظر رکھتے ہوئے شہر بھر سے 11 مختلف مقامات آزادی چوک ، قرطبہ چوک، کلمہ چوک، قینچی ، سٹی بس ٹرمینل سکندریہ کالونی، ٹھوکر نیاز بیگ براستہ ایکسپو سنٹر، سکیم موڑ، چونگی دوگیج، جلو موڑ، شالیمار چوک، نواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈپر فری شٹل بس سروس مہیا کی گئی ہے جوشہریوں کو فورٹریس سٹیڈیم تک پک اینڈ ڈراپ کرے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ اس موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ۔شہری کسی بھی تجویز یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن لینڈ لائن سے 0423-1915 اور موبائل فون سے 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -