مصری شاہ پولیس نے قدیر موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کر لیا

مصری شاہ پولیس نے قدیر موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار ...

  

 لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرمصری شاہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث قدیر موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزمان کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے تما م ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ہدایات دیں جس پر ایس پی سٹی اسد سرفراز نے ڈی ایس پی مصری شاہ حاجی اکرم باجوہ اور ایس ایچ اومصری شاہ شبیر اعوان ودیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اورپولیس ٹیم کو خصو صی ٹاسک دیا گیاکہ موٹر سائیکل چوری کی متعدد کی وارداتوں میں ملوث افراد کو کیفریکردار تک پہنچایا جائے جس پر پولیس ٹیم نے قدیر موٹر سائیکل چورگینگ کے 3ارکان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیاجب وہ گھوڑے شاہ قبرستان میں واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں قدیر، عمران اورعامر عباس شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے3موٹر سائیکلز،1پسٹل اور 3 گولیاں برآمد کرلیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے3مقدمات ٹریس ہوئے ۔مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ایس پی سٹی اسد سرفراز نے خصوصی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -