سانحہ پشاور کے شہداء کو ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ ،ورثاء کا نشان حیدر کا مطالبہ

سانحہ پشاور کے شہداء کو ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ ،ورثاء کا نشان حیدر کا ...

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ایک سو بائیس بچوں اور دو اساتذہ کو ستارہ شجاعت اور عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو سفارشات بھیج دیں ہیں۔ 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں 122 طلبہ، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہداء کو قومی اعزازات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے 122 طلبہ اور 2 اساتذہ کو ستارہ شجاعت جبکہ عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے صدر مملکت کو سفارش ایڈوائس بھجوا دی ہے۔ ایوارڈ دینے کا مقصد اے پی ایس پشاور کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ دوسر ی طرف ورثا ء نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کو نشان حید ر دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -