عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے، لکھ کر دینے کو تیار ہوں، خورشید شاہ

عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے، لکھ کر دینے کو تیار ہوں، خورشید شاہ

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ 22ویں ترمیم کی پہلے بھی مخالفت کی آئندہ بھی کریں گے۔ وہ لکھ کر دیتے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں لکھ کر دیتا ہوں کے عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں گے۔ ان کے سینیٹرز جب پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے تو ان کے ممبران بھی اسمبلی میں آنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اسے تسلیم کیا جانا چاہئے۔ کشمیر کے مسئلے کو دونوں ممالک کو مل کر حل کرنا چاہئے اور بات چیت ہی بہترین راستہ ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کو خفیہ رکھنے کے عمل کو ختم کرنے کی مزاحمت کی ہے اور کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -