نامعلوم خاتون نے ہسپتال سے نو مولود بچہ اغوا کرلیا

نامعلوم خاتون نے ہسپتال سے نو مولود بچہ اغوا کرلیا

  

لا ہور (کرا ئم سیل ) جنا ح ہسپتال سے نامعلوم خاتون نے 2دن کا بچہ اغوا کرلیا ، پو لیس نے مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاحال پولیس مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرا نوا لہ کے ر ہا ئشی ٹیکسی ڈرائیور عامر کے گھر 2روز قبل جناح ہسپتا ل میں بیٹے کی ولا د ت ہو ئی لیکن گزشتہ روز نا معلوم خا تو ن اسے اغوا کر کے لے گئی۔ پو لیس نے مقد مہ نمبر 192\\15در ج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ایک نامعلوم خاتون کالے رنگ کے کپڑے پہنے منہ لپیٹ کر ایک بچے کو ہسپتال سے باہر لیکر جاتی دکھائی دے رہی ہے ۔پولیس نے نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے ۔بچے کے اغوا ہونے پر اس کے والدین کا شدت غم سے برا حال ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی بچے کو تلاش کرلیا جائے گا

مزید :

صفحہ آخر -